Opinioni Storie U-Blog Chi siamo Partecipazione Reports Safeguarding&Privacy Policy Aderisci ora
Unisciti a U-Report, la tua voce conta
STORIA
جنسی استحصال اور بدسلوکی سے تحفظ (PSEA):

جنسی استحصال اور بدسلوکی سے تحفظ (PSEA):


جنسی استحصال اور بدسلوکی سے تحفظ (PSEA) ہمارے عملے کی طرف سے تمہارے یا کسی دوسرے فائدہ اٹھانے والے کے ساتھ نامناسب جنسی رویے کی اطلاع دینے کا ایک طریقہ ہے۔ اس میں چھونا، گھورنا یا یہاں تک کہ الفاظ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اگر تمہیں ایسا کچھ تجربہ ہوا ہے یا کسی ایسے شخص کو جانتے ہو جس کے ساتھ ایسا ہوا ہو تو اس ای میل پر رابطہ کر سکتے ہو segnalazioni@arcinazionale.it

 (ARCI)، حتیٰ کہ گمنام طور پر بھی۔


ARCI، اقوام متحدہ کی جنسی استحصال اور بدسلوکی کے لیے عدم برداشت کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔ خدمات حاصل کرنے والے افراد کے ساتھ جنسی استحصال اور بدسلوکی ناقابل قبول، ممنوعہ اور اعتماد کی بہت سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسی وجہ سے، ARCI کے ساتھ کام کرنے والے تمام اہلکاروں نے ایک ضابطۂ اخلاق اور ایک پالیسی پر دستخط کیے ہیں جو اس چیز کی وضاحت کرتی ہے کہ عملے کو کیسے برتاؤ کرنا چاہیے اور پلیٹ فارم کی خدمات استعمال کرنے والے نوجوانوں کی نسبت ان کی ذمہ داریوں کو تعین کرتی ہے۔


جب ہم جنسی استحصال اور بدسلوکی کی بات کرتے ہیں تو ہمارا مطلب ہوتا ہے:


“جنسی استحصال” سے مراد کسی شخص کی کمزوری، غیر مساوی طاقت یا اعتماد کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے جنسی مقاصد کے لیے کسی بھی قسم کا حقیقی یا کوشش شدہ استحصال ہے، جس میں کسی دوسرے شخص کے جنسی استحصال سے مالی، سماجی یا سیاسی فائدہ حاصل کیا جانا بھی شامل ہے، لیکن اس تک محدود نہیں ہے۔

مثال کے طور پر: مزید خدمات یا مدد حاصل کرنے کے بدلے تم سے عریاں تصاویر یا ویڈیوز بھیجنے کا کہنا۔


‘’ جنسی بدسلوکی ” سے مراد جنسی نوعیت کی حقیقی یا دھمکی آمیز جسمانی مداخلت، چاہے وہ زبردستی کی گئی ہو یا غیر مساوی یا جبر والے حالات میں کی گئی ہو۔ اس میں چھوئے بنا جنسی استحصال اور بدسلوکی، نیز آن لائن استحصال اور بدسلوکی شامل ہیں۔

مثال کے طور پر: تمہیں جنسی تصاویر یا ویڈیوز بھیجنا یا تم پر وہ بھیجنے کے لیے دباؤ ڈالنا؛ گفتگو کے دوران مسلسل جنسی سوالات پوچھنا جو تمہارے موضوع سے متعلق نہ ہوں۔


اگر تمہیں Here4U کے عملے کی طرف سے ایسی کسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے یا کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس کے ساتھ ایسا ہوا ہو تو تم اس ای میل پر رابطہ کر سکتے ہو segnalazioni@arcinazionale.it (ARCI)، حتیٰ کہ گمنام طور پر بھی۔

Guarda attraverso i numeri come stiamo coinvolgendo le voci dei giovani per un cambiamento sociale positivo.
ESPLORA IL LIVELLO DI PARTECIPAZIONE
UNICEF logo