Opinioni Storie U-Blog Chi siamo Partecipazione Reports Safeguarding&Privacy Policy Aderisci ora
Unisciti a U-Report, la tua voce conta
STORIA
رازداری کی پالیسی

ہم تمہارے ڈیٹا کو کیسے جمع، استعمال اور محفوظ کرتے ہیں. 


U-Report On The Move میں، ہم چاہتے ہیں کہ تم محفوظ محسوس کرو اور اعتماد رکھو کہ تمہاری رازداری کا احترام کیا جاتا ہے۔ براہِ مہربانی اس رازداری کی پالیسی کو پڑھنے کے لیے چند منٹ نکالو۔ 

یہ پالیسی کس چیز کا احاطہ کرتی ہے

یہ پالیسی صرف UNICEF کے U-Report On The Move پلیٹ فارم پر لاگو ہوتی ہے۔ 


U-Report On The Move کے لیے تمہاری معلومات کا خیال رکھنا اہم ہے۔ یہ رازداری کی پالیسی اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ ہم تمہاری ذاتی معلومات کو کیسے اکٹھا، استعمال اور ذخیرہ کرتے ہیں، اور اس کی حفاظت کے لیے ہم کیا اقدامات کرتے ہیں۔ 


براہِ مہربانیU-Report On The Move چینلز استعمال کرنے سے پہلے اس پالیسی کو غور سے پڑھو۔ U-Report On The Move کا استعمال کرتے ہوئے تم اس پالیسی میں بیان کردہ تمام اصولوں سے اتفاق کرتے ہو۔ 


آگر تمہاری عمر 16 سال سے کم ہے، تو اس پلیٹ فارم کے استعمال سے پہلے اپنے والدین، سرپرست یا کسی قابلِ اعتماد بالغ بڑے سے بات کرو، تاکہ وہ تمہاری طرف سے ہم سے معلومات کا اشتراک کرنے کو سمجھیں اور اس پر راضی ہوں۔ 


⚠️اہم: کبھی بھی ایسی معلومات کا اشتراک نہ کرو جو تمہاری شناخت ظاہر کر سکتی ہوں، جیسے کہ تمہارا مکمل نام، پتہ، اسکول کا نام، فون نمبر، ای میل ایڈریس یا سوشل میڈیا پروفائلز وغیرہ۔ 

تم U-Report On The Move کے سوشل میڈیا پر جو بھی ذاتی معلومات پوسٹ کرتے ہو، وہ دوسرے لوگ بھی دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔ دوسرے لوگ اس معلومات کو جس طرح استعمال کر سکتے ہیں ہم اس کے ذمہ دار نہیں ہیں، اس لیے تم جو پوسٹ کرتے ہو اس کے بارے میں براہِ مہربانی محتاط رہو۔ اگر تم ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ذاتی معلومات پوسٹ کرتے ہو، تو ہم اسے جتنا جلدی ممکن ہوا ہٹا دیں گے۔ 


اس پالیسی میں جب ہم، "ہم"، "ہمیں" یا "ہمارا" کہتے ہیں تو اس سے مراد UNICEF (یونیسیف) ہوتا ہے۔ جب ہم "تم" یا "صارف" کہتے ہیں تو ہمارا مطلب تم سے بطور U-Report On The Move استعمال کرنے والے کے ہوتا ہے۔ 


اس پالیسی میں کس کا احاطہ نہیں کیا گیا

اس پالیسی میں شامل نہیں ہے: 

🔘پیغام رسانی کی ایپلکیشنز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (جیسے کہ Facebook، WhatsApp وغیرہ) سے جمع کی گئی معلومات جن کے ذریعے تم U-Report On The Move کے ساتھ رابطے میں آتے ہو۔ ان ایپلیکیشنز کی اپنی رازداری کی پالیسیاں ہیں۔ 

🔘دوسری تنظیموں کی ویب سائٹس جو U-Report On The Move سے منسلک ہو سکتی ہیں۔ ان ویب سائٹس کی بھی اپنی رازداری کی پالیسیاں ہیں۔ 


ہم تمہیں پُرزور انداز میں سے مشورہ دیتے ہیں کہ دیگر ایپلیکیشنز اور ویب سائٹس استعمال کرنے سے پہلے ان کی رازداری کی پالیسی بھی ضرور پڑھو۔ 



ہم تمہاری ذاتی معلومات کی حفاظت کیسے کرتے ہیں؟ 


ہم اس بات کے پابند ہیں کہ ممکنہ حد تک کم سے کم ذاتی معلومات جمع کریں۔ U-Report On The Move کا مقصد تمہاری مدد کرنا، تمہیں تحفظ کا احساس دلانا، اور اگر تمہیں ضرورت ہو تو مدد حاصل کرنے میں تمہیں تعاون فراہم کرنا ہے۔ 


ہمارے عہد یہ ہیں: 

🔘ہم اس پالیسی میں بیان کردہ مقاصد کے علاوہ تمہاری ذاتی معلومات کا استعمال نہیں کریں گے۔ 

🔘ہم تمہاری ذاتی معلومات کبھی فروخت نہیں کریں گے۔ 

🔘ہم تمہاری ذاتی معلومات کو ضرورت سے زیادہ دیر تک نہیں رکھیں گے۔ 

🔘ہم تمہاری ذاتی معلومات کی حفاظت کے لیے تمام معقول تکنیکی اور تنظیمی اقدامات کرتے ہیں۔ 

🔘 جب ہم بیرونی کمپنیوں کو U-Report On the Move معلومات کی میزبانی کے لیے استعمال کرتے ہیں، تو ہم یقینی بناتے ہیں کہ وہ ہمارے جیسے سیکیورٹی کے معیارات پر عمل کریں۔ 

U-Report On The Move کس قسم کی معلومات اکٹھی کرتی ہے؟ 


"ذاتی معلومات" سے مراد ایسی کوئی بھی معلومات ہیں جو ہمیں کسی فرد کی شناخت کرنے کے قابل بنائیں، جیسے نام، شناختی نمبر، جغرافیائی محلِ وقوع، یا آن لائن شناخت کنندہ۔ 


A. جب تم U-Report On the Move کے لیے رجسٹر ہوتے ہو۔ 


U-Report On The Move کے لیے رجسٹریشن کا عمل تم سے ذاتی معلومات نہیں مانگے گا۔ ہم تم سے صرف یہ پوچھیں گے: 

🔘تمہارا آبائی ملک 

🔘تم اس وقت جس خطے میں ہو 

🔘تمہاری کی عمر 

🔘تمہاری صنف 


یہ معلومات UNICEF (یونیسف) اور اس کے شراکت داروں کو یہ سمجھنے میں مدد دیتی ہیں کہ کون U-Report On The Move استعمال کر رہا ہے اور تم سے متعلقہ معلومات تمہیں بھیجی جا سکتی ہیں۔ 


B. معلومات خود بخود جمع کی جاتی ہیں


جب تم رجسٹر یا U-Report On The Move کے ساتھ تعامل کرتے ہیں، تو پلیٹ فارم خود بخود درج ذیل چیزیں ریکارڈ کرتا ہے: 

🔘تمہاری سوشل میڈیا آئی ڈی (اگر تم WhatsApp, Facebook میسنجر یا دیگر پیغام رسانی کی ایپلیکیشنز استعمال کرتے ہو)۔ 


یہ معلومات U-Report On The Move کو تمہارے ساتھ بات چیت کرنے، پولز میں حصہ لینے کی دعوت دینے اور تمہیں مفید معلومات بھیجنے کی اجازت دیتی ہے۔ U-Report On The Move مینیجرز کو تمہاری شناخت کا علم نہیں ہو گا: تمہارا فون نمبر یا صارف نام ان کے لیے قابل رسائی نہیں ہو گا۔ 


نوٹ: اگر تم فیس بک میسنجر استعمال کرتے ہو، تو تمہارے فیس بک اکاؤنٹ کا نام U-Report On the Move کو نظر آ سکتا ہے، لیکن یہ تمہاری شناخت کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ 


C. معلومات جن کا تم U-Report On the Move کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں۔


ہم ان معلومات کو بھی جمع اور استعمال کرتے ہیں جن کا تم U-Report On The Move چینلز کے ذریعے اشتراک کرتے ہیں، بشمول: 

🔘پول کے سوالات پر تمہارے جوابات 

🔘چیٹ بوٹس کے ساتھ تمہارے تعاملات 

🔘دیگر پیغامات جو تم پلیٹ فارم پر بھیجتے ہو۔ 


اس معلومات میں ذاتی ڈیٹا شامل نہیں ہو گا جب تک کہ تم اسے خود شامل نہ کرو۔ اسی وجہ سے، ہم تم سے درخواست کرتے ہیں کہ U-Report On The Move کے ساتھ بات چیت کرتے وقت ذاتی معلومات شامل نہ کرو۔ 


ہم ویب سائٹ اور ایپلیکیشن کو کس طرح استعمال کرتے ہیں


ویب سائٹ 


جب تم ہماری ویب سائٹ پر جاتے ہو، تو ہم خود بخود کوکیز (تمہارے آلے پر محفوظ کردہ چھوٹی ٹیکسٹ فائلیں) کے ذریعے کچھ معلومات اکٹھی کرتے ہیں۔ جمع کردہ معلومات میں شامل ہیں: 

🔘تمہاری IP ایڈریس 

🔘تمہارا اندازاً رہائش کا مقام 

🔘تم جس قسم کا براؤزر استعمال کرتے ہو۔ 

🔘تمہارے آلے کا آپریٹنگ سسٹم 

🔘تم ویب سائٹ کو کس طرح استعمال کرتے ہو۔ 


اگر تم نہیں چاہتے کہ کوکیز استعمال کی جائیں، تو تم ان کو مسترد کرنے کے لیے اپنے براؤزر کی ترتیبات تبدیل کر سکتے ہیں۔ 


سائٹ کو منظم کرنے اور اسے بہتر بنانے اور دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے ہم اس معلومات کو مجموعی طور پر (یعنی عام ڈیٹا کے طور پر جو افراد سے منسلک نہیں ہوتا) استعمال کرتے ہیں۔ 


ایپلیکیشن 


ایپلیکیشن پر، ہم تمہارے استعمال کردہ آلے کے بارے میں معلومات جمع کرتے ہیں، جیسے کہ: 

🔘 فون ماڈل 

🔘آپریٹنگ سسٹم 

🔘زبان 

🔘جغرافیائی مقام 

🔘نشست کی مدت 


تمہاری معلومات کیسے محفوظ کی جاتی ہیں؟ 


ہم تمہارے پول کے جوابات، چیٹ بوٹ کے تعاملات، اور رجسٹریشن کی معلومات کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایک قابل اعتماد پارٹنر — TextIt — کا استعمال کرتے ہیں۔ ،TextIt معاہدے کے مطابق تمہارے ڈیٹا کو ہماری طرح محفوظ کرنے کا پابند ہے۔ 


تمہارے جوابات، تمہاری استعمال کردہ ایپ؛یکیشن کے چیٹ میں بھی محفوظ کیے جا سکتے ہیں (مثلاً WhatsApp یا Facebook)۔ اگر تم نے حساس موضوع پر رائے شماری کا جواب دیا تو تم اپنی رازداری کے تحفظ کے لیے گفتگو کو حذف کرنے پر غور کر سکتے ہو۔ 


U-Report On The Move کتنی دیر تک تمہاری معلومات رکھتا ہے؟ 


ہم تمہاری ذاتی معلومات کو صرف اس وقت تک رکھتے ہیں جب تک کہ یہ ان مقاصد کے لیے ضروری ہو جس کے لیے اسے جمع کیا گیا تھا، یا قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کے لیے۔ 


U-Report On The Move کیسے اور کیوں تمہاری معلومات کا اشتراک کر سکتا ہے؟ 


تمہاری معلومات کو خفیہ رکھنا ہمارے لیے اہم ہے۔ ہم عام طور پر صرف غیر ذاتی اور مجموعی معلومات کا اشتراک کرتے ہیں — یعنی عام ڈیٹا جو کسی فرد کی شناخت نہیں کرتا ہے۔ 


ہم درج ذیل کے ساتھ مجموعی ڈیٹا کا اشتراک کر سکتے ہیں: 

🔘UNICEF (یونیسیف) کے شراکت دار اور یونیسیف کے ملکی دفاتر، نوجوانوں کی شمولیت میں مدد کرنے اور مقامی فیصلوں اور منصوبوں سے آگاہ کرنے کے لیے ہیں۔ 

🔘سروس فراہم کرنے والے تیسرے فریق جو ویب سائٹ کا انتظام سنبھالنے، ڈیٹا کا تجزیہ کرنے یا ای میل بھیجنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ 


ہمارے پاس موجود محدود ذاتی معلومات کا اشتراک صرف غیر معمولی حالات میں اور مخصوص، ضروری مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے: 

🔘تمہاری اجازت سے، مثال کے طور پر اگر تم کو فوری مدد کی ضرورت ہو۔ 

🔘کسی قانونی ذمہ داری کی تعمیل کرنے کے لیے، یا کسی کے حقوق، رازداری یا سلامتی کی حفاظت کے لیے۔ 


کوئی بھی تیسرا فریق جو ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرتا ہے وہ معاہدہ کے مطابق ڈیٹا محفوظ رکھنے کا پابند ہوتا ہے۔ 


تمہاری معلومات کیسے محفوظ کی جاتی ہیں؟ 


تمہاری ذاتی معلومات کو غیر مجاز رسائی سے بچانے کے لیے ہم بہت سے اقدامات — جسمانی اور الیکٹرانک — استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، ہم اس بات کی ٪100 ضمانت نہیں دے سکتے کہ تمہاری معلومات ہمیشہ مکمل طور پر محفوظ رہیں گی۔ 


یہاں کچھ چیزیں ہیں جو تم اپنی حفاظت کے لیے کر سکتے ہو: 

🔘اپنے فون تک رسائی کے لیے پن کوڈ یا پاس ورڈ استعمال کرو۔ اپنی تاریخ پیدائش یا نام استعمال نہ کرو۔ 

🔘جو ایپس تم U-Report On the Move پر پیغامات بھیجنے کے لیے استعمال کرتے ہو ان کے لیے ایک مضبوط پاس ورڈ استعمال کرو۔ کسی کے ساتھ بھی اپنے پاس ورڈ کا اشتراک نہ کرو۔ 

🔘پبلک وائی فائی نیٹ ورکس کا استعمال کرتے ہوئے U-Report On The Move سے جڑتے وقت محتاط رہو، یہ غیر محفوظ ہو سکتا ہے۔ 

🔘اس فیچر کو فعال کرو جو تمہیں اپنا آلہ گم ہونے یا چوری ہونے کی صورت میں اپنا تمام ڈیٹا مٹانے کی اجازت دیتا ہے۔ 


U-Report On the Move صارف کے طور پر تمہارے کیا حقوق ہیں؟ 


تمہیں درج ذیل حقوق حاصل ہیں: 

🔘U-Report On The Move پر محفوظ تمہاری ذاتی معلومات کی درخواست کرنے کا حق. 🔘تم اسے تبدیل کر سکتے ہو، مٹا سکتے ہو یا اس کے استعمال سے انکار کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے، کسی بھی U-Report On The Move چینل کے ذریعے MYDATA بھیجو۔ 

🔘U-Report on the Move استعمال کرتے وقت تمہارے حقوق کے بارے میں تمہیں مطلع کیے جانے کا حق۔ 

🔘کسی بھی وقت اپنی رجسٹریشن اور ذخیرہ شدہ ڈیٹا کو حذف کرنے کی درخواست کرنے کا حق۔ ایسا کرنے کے لیے، کسی بھی U-Report On The Move چینل کے ذریعے DELETEME بھیجو۔ 

🔘پول میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرنے کا حق۔ 


اپنا ڈیٹا مانگنے کے لیے: MYDATA بھیجو۔ اپنا ڈیٹا حذف کرنے کے لیے: DELETEME بھیجو۔ پلیٹ فارم چھوڑنے کے لیے: QUIT بھیجو


تم U-Report On The Move کا استعمال کیسے روک سکتے ہیں اور اپنی معلومات کو کیسے حذف کر سکتے ہو؟ 


تم کسی بھی وقت اپنی رجسٹریشن اور ذخیرہ شدہ ڈیٹا کو حذف کرنے کی درخواست کرنے کا حق رکھتے ہو۔ ایسا کرنے کے لیے، کسی بھی U-Report On The Move چینل (Facebook Messenger، Instagram، WhatsApp، Telegram) کے ذریعے QUIT بھیجو۔ ہم وقتاً فوقتاً ان رابطوں کو ہٹاتے ہیں جنہوں نے پلیٹ فارم چھوڑنے کا انتخاب کیا ہے۔ 


رازداری کی پالیسی میں تبدیلیاں 


ہم وقتاً فوقتاً اپنے حفاظتی اقدامات اور اس رازداری کی پالیسی کا جائزہ لیتے ہیں۔ اگر ہم تبدیلیاں کرتے ہیں، تو ہم اپنی ویب سائٹ پر ایک اطلاع شائع کریں گے۔ تبدیلیاں اشاعت کے فوراً بعد نافذ العمل ہوں گی۔ ہم تم کو اس پالیسی کو باقاعدگی سے چیک کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ کسی بھی تبدیلی کے بعد تمہارے ویب سائٹ کے مسلسل استعمال کا مطلب ہے کہ تم اپ ڈیٹ کردہ رازداری کی پالیسی کو قبول کرتے ہو۔ 


ہم سے رابطہ کرو 


اگر اس پرائیویسی پالیسی یا U-Report On the Move کے بارے میں تمہارے کوئی سوالات ہیں، تو براہِ مہربانی ہمیں اس ای میل پتے پر لکھو: ureportonthemove@unicef.org




 

Guarda attraverso i numeri come stiamo coinvolgendo le voci dei giovani per un cambiamento sociale positivo.
ESPLORA IL LIVELLO DI PARTECIPAZIONE
UNICEF logo