Discrimin-Azione: تعصب کے خلاف تمہارا فن
کیا تم اٹلی میں رہنے والے 14 سے 24 سال کے درمیان عمر کے نوجوان ہو؟
جس امتیازی سلوک کا تم نے سامنا کیا یا تم نے اپنے آس پاس دیکھا اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے لیے ہمیں تمہاری اواز اور تخلیقی صلاحیت کی ضرورت ہے، اور ایک زیادہ شمولیت پر مبنی دنیا بنانے میں ہماری مدد کرو۔
ہمارے مقابلے "Discrimin-Azione" میں شامل ہو کر ہمیں اپنے فن کے ذریعے امتیازی سلوک کے حوالے سے تجربات اور شمولیت کے بارے میں اپنا نظریہ بتاؤ!
کیا تم اٹلی میں رہنے والے 14 سے 24 سال کے درمیان عمر کے نوجوان ہو؟
جس امتیازی سلوک کا تم نے سامنا کیا یا تم نے اپنے آس پاس دیکھا اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے لیے ہمیں تمہاری اواز اور تخلیقی صلاحیت کی ضرورت ہے، اور ایک زیادہ شمولیت پر مبنی دنیا بنانے میں ہماری مدد کرو۔
ہمارے مقابلے "Discrimin-Azione" میں شامل ہو کر ہمیں اپنے فن کے ذریعے امتیازی سلوک کے حوالے سے تجربات اور شمولیت کے بارے میں اپنا نظریہ بتاؤ!
تمہارے پاس 200 یورو تک کے واؤچرجیتنے اورایک 12 اسباق پر مشتمل آن لائن تربیتی پروگرام میں حصہ لینے کا بھی موقع ہے جس سے تمہیں روم میں اپنے فن پارے پیش کرنے کا موقع ملے گا!
- یہ کس طرح ہوتا ہے؟!شرکت کے لیے فارم کے ذریعے سائن اپ کرو: یہاں کلک کرواپنے فن کی قسم کا انتخاب کرو (تصویر / ویڈیو سازی، موسیقی، تحریر/شاعری، یا رقص)اپنا کام(اور اس کے ایک مختصر تفصیل بھی) اس ای میل پتے پر بھیجو: ureportonthemove@unicef.orgاگر فائل کا حجم بہت زیادہ ہو تو، تم ہمیں WeTransfer یا SwissTransfer کا ایک لنک بھیج سکتے ہو۔⏳ آخری تاریخ: آخری تاریخ: 20 اگست 2025 — انتظار مت کروان سوالات کو بطور تحریک استعمال کرو:
⬅ تم نے اپنے اردگرد کون سا امتیازی سلوک دیکھا ہے یا تم نے خود اس کا سامنا کیا ہے؟ (جیسے کہ تمہاری نسل، صنف، جنسی رجحان، معذوری، مذہب، یا کسی اور وجہ سے)
⬅ کیا تم ہمیں کوئی ایسا واقعہ بتا سکتے ہیں جو تمہارے ساتھ یا کسی ایسے شخص کے ساتھ پیش آیا ہو جسے تم جانتے ہو؟ اس واقعے سے تمہیں کیسا محسوس ہوا؟ اس واقعے نے تمہارے اردگرد موجود لوگوں پر کیا اثر ڈالا؟
⬅ تمہارے خیال میں لوگوں کو امتیازی سلوک کا مقابلہ کس طرح کرنا چاہیے؟ نفرت اور اخراج کے خلاف معاشرے کو کیا کرنا چاہیے؟
⬅ تمہارے نزدیک ایک ایسا معاشرہ کیسا ہوتا ہے جہاں ہر فرد کو اسی کی پہچان کے ساتھ قبول کیا جاتا ہے؟ تمہارے خیال میں ایک مثالی معاشرہ کیسا ہونا چاہیے؟
⬅ تم اپنے فن کے ذریعے امتیازی سلوک سے لڑنے اور سب کے لیے ایک بہتر مستقبل بنانے کے لیے کیا پیغام دینا چاہتے ہو؟- ہر زمرے کے لیے تفصیلات:
🎨 تصویر: تم ہاتھ سے خاکہ بنا سکتے ہو یا کسی بھی ڈیجیٹل السٹریشن پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے گرافک ڈیزائن تیار کر سکتے ہو
📸فوٹو/وڈیو؟ تم انداز اور فارمیٹ اپنی مرضی سے منتخب کر سکتے ہو ( تخلیقی یا دستاویزی)؟ تصاویر کے لیے زیادہ سے زیادہ 5 شاٹس؛ وڈیوز کے لیے زیادہ سے زیادہ 3 منٹ
🎶 موسیقی: تم ایک نیا گانا ترتیب دے سکتے ہو، کسی موجودہ گانے کا کور کر سکتے ہو، بجا سکتے ہو یا خود گا سکتے ہو۔ ہر انداز کی اجازت ہے (سولو، دُھنوں پر مبنی یا مخلوط) اور تم کوئی بھی ساز یا سافٹ ویئر استعمال کر سکتے ہو
📝 تحریر/شاعری: تم ہمیں نظم یا نثری تحریر .docx یا .pdf فارمیٹ میں بھیج سکتے ہو
💃 رقص: تم ایک رقص ترتیب دے سکتے ہو اور اپنی کارکردگی کی وڈیو ہمیں بھیج سکتے ہو - فن کو آگاہی، گفتگو اور شمولیت کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف جدوجہد میں ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ!
اگر تمہیں کوئی شک ہے یا تمہارے پاس کوئی سوالات ہیں تو، ان ای میل پتوں پر لکھو
ureportonthemove@unicef.org یا rcurro@unicef.org یا yestifanos@unicef.org