Opinioni Storie Chi siamo Partecipazione Reports Ukrainian Response - Відповідь для України EDUINFO Aderisci ora
Unisciti a U-Report, la tua voce conta
STORIA
اردو - Boys dance & Girls play football contest - مساوات اور مثبت مردانگی کو فروغ دینا

لڑکے رقص کرتے ہیں اور لڑکیاں فٹبال کھیلتی ہیں - مساوات اور مثبت مردانگی کو فروغ دینا


مثبت مردانگی کے بارے میں تخلیقی کام اور یہ کس طرح نوجوانوں کو سب کے لیے ایک بہتر دنیا بنانے میں مدد کر سکتا ہے!


مساوات کا مطلب ایک جیسے مواقع بانٹنے سے کہیں سے زیادہ ہے ــــ اس کا مطلب ہے جیسے ہیں ویسا ہونے کی آزادی کو بانٹنا ہے۔


 اگر آپ کی عمر 14 سے 24 سال کے درمیان ہے اور مردانگی آپ کے نزدیک جو معنی رکھتی ہے اس پر اپنے تجربات، سوچوں اور خیالات کو اشتراک کرنا چاہتے ہیں تو، ہمارے مقابلے میں شامل ہوں اور اپنی آواز کو سنائیں!

  

آئیں مساوات کو فروغ دینے کے لیے ساتھ مل کر کام کریں۔

یہاں کلک کریں مقابلے میں اندراج کے لیے اور ہمیں اپنا مواد25 اکتوبر تک بھیجیں!

مقابلہ کس کے متعلق ہے؟ یہ ایک تخلیقی اقدام ہے جو نوجوان تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کی اجازت دیتا ہے کہ ان کے نزدیک مثبت مردانگی کا کیا مطلب ہے اور یہ نوجوانوں کو ہر کسی کے لیے ایک بہتر دنیا بنانے میں کس طرح مدد کر سکتا ہے!

یہ UNICEF کا مقابلہ ہے جسے U-Report On The Move پلیٹ فارم کے ذریعے فروغ دیا گیا ہے تاکہ دقیانوسی تصورات کو توڑنے اور مساوات کو فروغ دینے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ اس مقابلے کے ذریعہ شرکاء کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ روایتی اصولوں کو للکاریں اور زیادہ جامع اور معاون معاشرے میں اپنا حصہ ڈالیں۔


 یہ مقابلہ کیوں؟

پچھلے سال U-Report نے پوچھا تھا، ’’دیگر افراد کے سامنے رونے والے لڑکے کے متعلق آپ کیا سوچتے ہیں؟“ 33٪ جواب دینے والوں نے کہا، ’ایک لڑکے کو رونا نہیں چاہیے ورنہ وہ کمزور لگتا ہے“ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں یہ دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ایک لڑکا ہونے کا مطلب کیا ہے۔ اس لیے ہم اس مقابلے کا انعقاد کررہے ہیں۔

کیا آپ اکثر”لڑکے روتے نہیں“ یا ”لڑکیاں گھر کے کام زیادہ اچھے سے کر پاتی ہیں“ جیسے فقرے سنتے ہیں؟ یا کیا آپ نے یہ مان لیا کہ لڑکی ہونے کا مطلب ملنسار ہونا اور لڑکا ہونے کا مطلب زیادہ جارحانہ ہونا ہے؟ یہ خیالات پرانے ہیں اور ہمیں محدود کرتے ہیں کہ ہم کون ہو سکتے ہیں۔

مرد ہونے کے بارے میں روایتی خیالات اکثر غیر منصفانہ دقیانوسی تصورات پیدا کرتے ہیں جو عدم مساوات کا باعث بنتے ہیں اور لوگوں کو ان کی مکمل صلاحیت تک پہنچنے سے روکتے ہیں۔

کئی مثبت خصوصیات کو اکثر مردانہ (قیادت، طاقت، ہمت) یا زنانہ (پرورش، ہمدردی، دیکھ بھال) کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ لوگ انوکھے اوصاف کے مجموعوں کے مالک ہوتے ہیں۔ ان اصولوں سے چھٹکارا حاصل کر کے کہ کون کن خصوصیات کا حامل ہو سکتا ہے، تمام صنف کے لوگوں کی عزت ان کی ذات کے لیے کی جا سکتی ہے۔

مردانگی اور مثبت مردانگی جیسی اصطلاحات کے کیا معنی ہوتے ہیں؟

مردانگی حیاتیات سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ اس بات سے تشکیل پاتی ہے کہ معاشرہ، تاریخ، اور سیاست ہمارے بارے میں کیا کہتے ہیں کہ ہمیں کون ہونا چاہیے۔ لڑکا یا مرد ہونے کے بارے میں مختلف ثقافتوں اور زمانوں کے اپنے خیالات ہیں، اس میں یہ بھی شامل ہے کہ لڑکوں اور مردوں سے مختلف حالات میں کس طرح کام کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔

مثبت مردانگی نقصان دہ دقیانوسی تصورات سے دور رہنے کے متعلق ہے۔ یہ سب کا احترام کرنے اور ہر لڑکے اور ہر لڑکی کے حقوق اور آزادی کے لیے کھڑے ہونے کے متعلق ہے۔ مثبت مردانگی قابل احترام تعلقات استوار کرتی ہے اور ہر ایک کے لیے منصفانہ اور معاون ماحول پیدا کرتی ہے۔

ہمارے ساتھ اپنی کہانی اور رائے کا اشتراک کریں اور بتائیں کہ آپ کے نزدیک مثبت مردانگی کا کیا مطلب ہے!

مندرجہ ذیل سوالات میں سے ایک پر اظہار خیال کریں:

1) کیا آپ نے کبھی اپنی صنف کی وجہ سے کسی خاص طریقے سے برتاؤ کرنے کا دباؤ محسوس کیا ہے؟ آپ اس سے کیسے نمٹے؟ آپ اس سے جس انداز میں نمٹے کیا آپ اس میں کچھ تبدیل کرنا چاہیں گے؟

2) صنفی دقیانوسی تصورات کی کچھ مثالیں کیا ہیں، اور ہم انہیں کیسے للکار سکتے ہیں؟

3) اگر لڑکے اور لڑکیاں اپنی مرضی کے مطابق کچھ بھی بننے کے لیے آزاد ہوں تو زندگی کیسی ہو گی؟ آپ اس کو حاصل کرنے میں کس طرح حصہ دار بن سکتے ہیں؟

یا

4) لڑکے اور لڑکیاں برابری حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ کیسے دے سکتے ہیں جو ان کی اپنی صلاحیتوں پر زیادہ اعتماد کا باعث بنے گا؟

ہم آپ کی بات سننا چاہتے ہیں!

انعام کیا ہے؟

جیتنے والوں کو 200 یورو تک کے کوپن ملیں گے جو موسیقی، تکنیکی سامان، اور دیگر اشیاء کے لیے قابل استعمال ہوں گے!

میں کیسے اندراج کروں؟

مقابلے کے لیے اندراج کروانا آسان ہے!


قدم 2: اپن زمرے کا انتخاب کریں!

آپ مقابلہ میں بہت سے طریقوں سے شامل ہو سکتے ہیں: انہیں تلاش کریں اور اپنے لیے ایک کا انتخاب کریں!

زمرے:

بہترین تصویر انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کریں یا اسے ہمارے ای میل ureportonthemove@unicef.org پر بھیجیں اور #UROTMcontest ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک عنوان لکھیں جو اوپر دیے گئے سوالات میں سے کسی ایک پر اظہارِ خیال کرتا ہو اور U-Report On The Move انسٹا گرام پیج کو ٹیگ کریں! بہترین ریل/ٹک ٹاک ہمارے ای میل ureportonthemove@unicef.org پر ایک ریل یا ٹک ٹاک پوسٹ کریں یا بھیجیں جو #UROTMcontest ہیش ٹیگ کے ساتھ اوپر دیے گئے سوالات میں سے کسی ایک پر اظہارِ خیال کرتا ہو اورU-Report On the Move انسٹا گرام پیج کو ٹیگ کریں! بہترین ویڈیو ایک مختصر ویڈیو بنائیں (زیادہ سے زیادہ 5 منٹ کی ہو – جس میں کوئی بھی متن، گانے، بصری اثرات وغیرہ شامل ہوں) جہاں آپ مندرجہ بالا دو سوالوں میں سے کسی ایک پر اظہار خیال کرتا ہو اور اسے ureportonthemove@unicef.org پر بھیجیں بہترین پیپر 5 صفحات سے زیادہ کا افسانہ، شاعری، تھیٹر پیس (یا کوئی دوسری صنف) لکھیں جہاں آپ اوپر دیئے گئے سوالات میں سے کسی ایک پر اظہار خیال کریں اور اسے ureportonthemove@unicef.org پر بھیجیں بہترین عکاسی ureportonthemove@unicef.org پر ایک ڈرائنگ، کامک سٹرپ، پوسٹر یا بصری گرافکس بھیجیں جو اوپر دیئے گئے سوالوں میں سے کسی ایک پر اظہار خیال کرتا ہو بہترین گیت ایک مختصر گیت یا میوزیکل کمپوزیشن ریکارڈ کریں جو اوپر دیئے گئے سوالات میں سے کسی ایک پر اظہار خیال کرتا ہو اور اسے ureportonthemove@unicef.org پر بھیجیں

جیتنے والوں کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟ ہماری جیوری کے ذریعے ہر زمرے سے دو جیتنے والوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

مدد چاہیے؟ اگر مقابلے میں حصہ لینے کے بارے میں تمہیں کوئی شک ہے یا تمہارے کوئی سوالات ہیں یا اگر تمہیں مدد کی ضرورت ہے تو براہِ مہربانی ہمیں ureportonthemove@unicef.org پر ای میل بھیجو یا ہمیں میسنجر، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ +393202480863 پر تلاش کرو!

تمہیں کس بات کا انتظار ہے؟ آج ہی مقابلہ میں شامل ہوں!
Guarda attraverso i numeri come stiamo coinvolgendo le voci dei giovani per un cambiamento sociale positivo.
ESPLORA IL LIVELLO DI PARTECIPAZIONE
UNICEF logo